چکوال واقعہ کے ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا،نگران وزیراعلیٰ پنجاب
چکوال(ڈیلی پاکستان آن لائن)نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کاکہنا ہے کہ چکوال واقعہ کے ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا، متاثرہ بچوں کی تعلیم اور تحفظ کیلئے جو کچھ ہو سکا کریں گے۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب نےکہاکہ بچوں سے زیادتی کے واقعات ہرگز برداشت نہیں،جہاں کہیں بھی ایسا واقعہ ہوگاملزمان کو نہیں چھوڑیں گے،ان کاکہناتھا کہ ہم نے قانون کی حکمرانی کو یقینی بنانا ہے، کوشش کریں گے بچوں سے زیادتی کا ایسا واقعہ دوبارہ پیش نہ آئے،ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے آئی جی کو ٹاسک دیا گیا ہے۔