انگلینڈ کا بھارت کیخلاف ٹیسٹ سیریز کےلئے ٹیم کا اعلان

انگلینڈ کا بھارت کیخلاف ٹیسٹ سیریز کےلئے ٹیم کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن ( نیٹ نیوز)نگلینڈ کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز کےلئے 16 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ سٹار بلے باز کیون پیٹرسن کو ڈراپ کر دیا گیا۔ ایوان مورگن اور مونٹی پنسار کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ انگلینڈ کرکٹ منیجننگ ڈائریکٹر ہوگ مورس نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم نے ٹیم منیجمنٹ کے ساتھ کیون پیٹرسن کے ساتھ تنازع کو ختم کرنے کےلئے ان سے ملاقات کی لیکن ابھی چند معاملات کا طے ہونا باقی ہے جس کی وجہ سے انہیں دورہ بھارت کےلئے ٹیسٹ سکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔ ایلسٹرکک کو ٹیم کا کپتان برقرار رکھا گیا ہے جبکہ اعلان کردہ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں جیمز اینڈرسن، جونی بیئرسٹو، این بیل، ٹم بریسنن، سٹورٹ براڈ، نک کامٹن، سٹیون فن، گراہم اونینز، ایوان مورگن، مونٹی پنسار، سامیٹ پٹیل، میٹ پرائر، جوئے روٹ، گریم سوان اور جوناتھن ٹراٹ شامل ہیں۔ انگلینڈ اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان چار کرکٹ ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ 15 نومبر سے شروع ہو گا۔