کنسرٹ کے دوران مداح نے سٹیج پر ایسی حرکت کر دی کہ گلوکار ارجیت سنگھ ناراض ہو گئے
برطانیہ(ویب ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ بھارتی گلوکار ارجیت سنگھ لائیو پرفارمنس کے دوران اسٹیج پر کھانا رکھنے پر مداح سے ناراض ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ان دنوں ارجیت سنگھ اپنے بین الاقوامی دورے پر ہیں جہاں وہ اپنے انٹرنیشنل مداحوں کے لیے برطانیہ کے مختلف شہروں میں کنسرٹس کررہے ہیں۔حال ہی میں گلوکار نے لندن میں اپنے میوزک کنسرٹ کا انعقاد کیا تھا جس میں مداحوں کی بڑی تعداد نے شرکت کرکے ارجیت سنگھ کی موسیقی کو انجوائے کیا تھا۔
اسی کنسرٹ میں جب ارجیت سنگھ لائیو پرفارم کررہے تھے تو ایک مداح نے کھانے کا باکس اسٹیج پر رکھ دیا تھا جس پر گلوکار کی جانب سے اعتراض کیا گیا تھا۔ارجیت سنگھ نے مداح کی اس حرکت پر اپنی لائیو پرفارمنس روکتے ہوئے مداح سے کہا تھا کہ معذرت کے ساتھ کہہ رہا ہوں کہ آپ یہاں کھانا نہیں رکھ سکتے کیونکہ اسٹیج میرے لیے مندر ہے۔
بعدازاں، گلوکار نے مداح کے کھانے کا باکس کنسرٹ کی انتظامیہ کے حوالے کرکے دوبارہ اپنی پرفارمنس شروع کردی تھی۔
گلوکار کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جہاں مداحوں کی جانب سے اُن کے اس اقدام کا سراہا گیا۔