اتحادیوں کی مشاورت سے آئینی ترامیم کیلئے کام کر رہے ہیں،وزیرقانون کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا،بیرسٹر عقیل ملک
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مشیر قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہاکہ حکومت اتحادیوں کی مشاورت سے آئینی ترامیم کیلئے کام کررہی ہے، یہ کہنا کہ یہ کہیں اور سے آیا ہےیہ مناسب بات نہیں،وزیرقانون کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔
سما ٹی وی کے مطابق بیرسٹر عقیل ملک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ حکومت مسلسل ایف بی آر کی ریفارمز کررہی ہے،ہمیں عدالتی نظام میں مثبت اصلاحات کرنی چاہئیں،سیاسی جماعتیں متفق ہیں کہ عدالتی اصلاحات ہونی چاہئیں،تاثر دیا جارہا ہے بارایسوسی ایشنز آئینی ترامیم سے متفق نہیں، وکلا تنظیموں نے متفقہ قرارداد منظور کی جس کا ذکر مشترکہ اعلامیے میں کیا گیا،ان کاکہناتھا کہ آئین بنانا، اس میں ترمیم کرنا، قانون بنانا صرف پارلیمنٹ کا اختیار ہے،آئینی ترامیم کیلئے مشاورتی عمل جاری ہے، وکلا تنظیموں کو آن بورڈ لیاگیا،وکلا تنظیموں نے مشترکہ کمیٹی تشکیل دی جو 7روز میں سفارشات دے گی،اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔