پاناما لیکس کیس ،اہم ادارے کے سربراہ کو فارغ کیا جا سکتا ہے ،نجم سیٹھی نے تہلکہ خیز پیشن گوئی کردی

پاناما لیکس کیس ،اہم ادارے کے سربراہ کو فارغ کیا جا سکتا ہے ،نجم سیٹھی نے ...
پاناما لیکس کیس ،اہم ادارے کے سربراہ کو فارغ کیا جا سکتا ہے ،نجم سیٹھی نے تہلکہ خیز پیشن گوئی کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پاناما لیکس (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاناما لیکس کے فیصلے میں چند گھنٹے باقی ہیں اور پاکستانیوں کی نظریں اس فیصلے پر لگی ہوئی ہیں ،میڈ یا نے بھی فیصلے کو پاکستان کے تاریخ کا سب سے بڑا فیصلہ قرار دے دیا ہے جس کے باعث لوگوں کی نظریں سپریم کورٹ کے اس فیصلے پر ہیں۔اس حوالے سے مختلف اینکر پرسن اور سینئر صحافیوں کی طرف سے پیشن گوئی کا بھی سلسلہ جاری ہے ،ایسے ہی ایک پیشن گوئی سینئر صحافی نجم سیٹھی نے بھی کی ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ پاناما کیس کے فیصلے میں چیئر مین نیب کو فارغ کیا جا سکتا ہے ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے پروگرام ”آپس کی بات “میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیئر مین نیب کو کسی نے غلط مشورہ دیا جس پر چیئر مین نیب نے عدالت کے سامنے کہا کہ اس کیس میں نیب کچھ نہیں کر سکتی ،چیئر مین نیب کے اس جواب پر عدالت نے کہا تھا کہ اس بات کا رد عمل ہو سکتا ہے ۔نجم سیٹھی نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ پاناما کیس کے فیصلے میں چیئر مین نیب کو فارغ کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ چیئر مین نیب کو عدالت کے سامنے کہنا چاہیے تھا کہ آپ حکم کریں تو ہم کارروائی کر سکتے ہیں تاہم ایسا نہ ہو سکا ۔

پانامہ کیس ، فیصلے کا شدت سے انتظار ،ملکی بہتری کے لیے عمران کا ساتھ دے سکتا ہوں ، اب نواز شریف سے کوئی رابطہ نہیں کروں گا:زرداری

مزید :

قومی -