’ایران کا اسرائیل کے خلاف فوری جوابی کارروائی کا کوئی منصوبہ نہیں‘ تہلکہ خیز دعویٰ

’ایران کا اسرائیل کے خلاف فوری جوابی کارروائی کا کوئی منصوبہ نہیں‘ تہلکہ ...
’ایران کا اسرائیل کے خلاف فوری جوابی کارروائی کا کوئی منصوبہ نہیں‘ تہلکہ خیز دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تہران (ویب ڈیسک) ایرانی شہر اصفہان پر حملے کے چند گھنٹے بعد سینئر ایرانی اہلکار نے بتایا کہ ’ایران کا اسرائیل کے خلاف فوری جوابی کارروائی کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔‘

ڈان نیوز کے مطابق ایرانی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا کہ ’ہم پر کوئی بیرونی حملہ نہیں ہوا ہے۔‘

قبل ازیں دو امریکی حکام نے امریکی میڈیا کو ایران پر مبینہ اسرائیلی میزائل حملے کا دعویٰ کیا تھا تاہم اسرائیل کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔دوسری جانب برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق ان مبینہ ’میزائل حملوں‘ کے چند گھنٹے بعد ایران کے سرکاری ٹی وی پر دعویٰ کیا گیا تھا کہ ’اصفہان میں فضائی دفاع کے ذریعے مار گرائے گئے ڈرون ایران کے اندر سے ہی اڑائے گئے تھے۔‘

انہوں نے امریکی خبروں کو مسترد کردیا کہ اسرائیل نے ایران پر کوئی حملہ کیا تھا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز  امریکی میڈیا سی بی ایس نیوز کو دو امریکی حکام نے بتایا ہے کہ اسرائیل نے ایران پر میزائل داغا ہے جبکہ ایرانی میڈیا کے مطابق اصفہان کی فضا میں 3 ڈرونز کو دیکھا گیا جنہیں ایرانی کے فضائی دفاعی نظام نے تباہ کر دیا۔

ڈرون مار گرانے کی تصدیق ایرانی حکام نے بھی کی تھی، ایرانی فوج کے ایک سینئر کمانڈر سیووش میہندوست نے کہا کہ رات بھر ہونے والے حملے میں کوئی جانی یا فوجی تنصیاب کو نقصان نہیں ہوا۔