سلامتی کونسل کے اجلاس میں کس طاقتور ملک نے پاکستان کے موقف کی شدید مخالفت کی ؟ حامد میرنے تشویش ناک دعویٰ کردیا

سلامتی کونسل کے اجلاس میں کس طاقتور ملک نے پاکستان کے موقف کی شدید مخالفت کی ...
سلامتی کونسل کے اجلاس میں کس طاقتور ملک نے پاکستان کے موقف کی شدید مخالفت کی ؟ حامد میرنے تشویش ناک دعویٰ کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار حامد میر نے انکشاف کیاہے کہ مقبوضہ کشمیر پر سلامتی کونسل کے اجلاس میں فرانس کی جانب سے پاکستان کے موقف کی شدید مخالفت کی گئی ، اس معاملے پر خارجہ شاہ محمود قریشی مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں کرکے فرانس کو اعتماد میں لینے کی کوشش کریں گے ۔
جیونیوز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے حامد میر نے کہاہے کہ پاکستان نے جہاں مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر عالمی عدالت انصاف میں جانے کا فیصلہ کیاہے ، وہاں دفتر خارجہ کی جانب سے ایک ورکنگ ری لیشن گروپ پنانے کافیصلہ کیا گیاہے جس کے تحت وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں کریں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ مقبوضہ کشمیر پر ہونیوالے سلامتی کونسل کے غیر معمولی اجلاس میں روس اور چائنہ نے پاکستانی موقف کی حمایت کی ، امریکہ اوربرطانیہ نیوٹرل رہے لیکن فرانس کی جانب سے پاکستان کے موقف کی شدید مخالفت کی گئی ۔اس حوالے سے کوشش کی جائے گی کہ فرانس کو مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر اعتماد میں لیاجائے ۔
حامد میر کا کہناتھا کہ حکومتی سطح پر یہ بھی فیصلہ بھی کیاگیاہے کہ وزیر اعظم عمران خان سندھ کے ایک جین مندر میں ہندو کمیونٹی سے خطاب کریں اور یہ اس پلیٹ فارم سے مودی کو پیغام دیا جائیگا ۔

مزید :

قومی -