محکمہ موسمیات نے موسم کے حوالے سے بڑی پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات نے موسم کے حوالے سے بڑی پیشگوئی کردی
محکمہ موسمیات نے موسم کے حوالے سے بڑی پیشگوئی کردی
سورس: Pxhere.com

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں  موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ کراچی میں  درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ میں آنے کی توقع ہے۔ 

آج نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات نے بتایاکہ   ملک بیشتر علاقوں میں  موسم سرد اور خشک رہے گا، پنجاب، بالائی سندھ اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں درمیانی سے شدید دُھند چھائی رہ سکتی ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خطہ پوٹھوہار، کشمیر اور خیبر پختونخوا کے چند میدانی علاقوں میں کہرا پڑنے کی بھی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد میں کم سے کم درجہ حرارت 9 سے 11 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جبکہ موسم  رات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔علاوہ ازیں کراچی میں وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔

 ادھر محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا میں موسم خشک اور سرد رہے گا جبکہ بالائی اضلاع میں موسم شدید سرد رہے گا۔پشاور، نوشہرہ ، مردان ، چارسدہ ، صوابی اور ڈی آئی خان میں دھند چھائی رہے گی، صبح اور رات کے اوقات میں شدید دھند پڑے گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور کا کم سے کم درجہ حرارت صفر ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ، شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 19 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔سوات اور دیر میں پارا نقطہ انجماد سے گر گیا، کالام اور دیر میں درجہ حرارت منفی 4 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ چترال، مالم جکبہ اور پارا چنار میں درجہ حرارت منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید :

ماحولیات -