وزیراعلیٰ مریم نواز نےتجاوزات کو مستقل بنیادوں پر ختم کرنے کا حکم دیدیا
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تجاوزات کو مستقل بنیادوں پر ختم کرنے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا،جس میں کی پرفارمنس انڈیکٹرکے مطابق راولپنڈی ڈویژن کی کارکردگی کی جائزہ رپورٹ پیش کی گئی اوراچھی کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے پر سرگودھا اور راولپنڈی کے کمشنرز کو شاباش دی گئی-وزیراعلیٰ مریم نواز نے اجلاس کے دوران تمام بڑے شہروں میں انڈر پاس کے اطراف اور اوورہیڈ برج کے نیچے گرین بیلٹ بنانے کا حکم دیا اور لاہور،راولپنڈی سمیت تمام شہروں میں اوور ہیڈ برج اور انڈر پاس کی بیوٹیفکیشن کی ہدایت کی- تعلیمی اداروں کے سامنے سڑک پرزبیراکراسنگ کے ساتھ کیٹ آئیز بھی لگانے کا حکم دیا-وزیر اعلیٰ نے زیر تکمیل ترقیاتی منصوبوں کی مانیٹرنگ بہتر بنانے کی ہدایت کی-
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے مین ہول پر پلاسٹک سے بنے ڈھکن لگانے کا حکم دیا اورصفائی اور اشیائے ضروریہ کے نرخ کی مسلسل مانیٹرنگ کی ہدایت کی-وزیر اعلیٰ نے تجاوزات کو مستقل بنیادوں پر ختم کرنے کا حکم دیا-
وزیراعلی مریم نواز نے کہاکہ عوام کو گورننس میں بہتری کا واضح فرق نظر آنا چاہیے۔ عوامی امور میں ہر روز بہتری لائیں، شہر کی بیوٹیفکیشن پر خصوصی توجہ دی جائے۔ بڑے شہروں میں ماڈل ریڑھی بازاروں کی تعدادبڑھائی جائے۔ گلی محلوں کے روڈز پر گڑھے نظر نہیں آنے چاہیے۔ مری میں ڈرین کی صفائی کا عمل مسلسل جاری رکھا جائے۔ مری کے داخلی راستوں پر ویلکم ٹو مری کے سائن بورڈ لگائے جائیں۔ راولپنڈی شہرمیں بیوٹیفکیشن کے لیے نمایاں اقدامات کیے جائیں۔ راولپنڈی، جہلم، مری اور چکوال کے ڈپٹی کمشنرز نے کے پی آئیز کے مطابق رپورٹس پیش کیں -
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے چکوال کے ڈی پی ایس میں عمدہ لائبریری کے قیام کو سراہااور چکوال میں جنگ عظیم اول کی تاریخی یادر گار بنانے پر تحسین پیش کیا -وزیراعلیٰ پنجاب نے مری کے سپیشل ایجوکیشن سکول میں آٹزم کلاس رومز بنانے پر ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کو شاباش دی ہے-