رواں سال صدقہ فطر و فدیہ صوم کم از کم 220 روپے فی کس ہو گا: راغب حسین نعیمی

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے صدقہ فطر و فدیہ صوم کا نصاب جاری کر دیا جس کے تحت کم سے کم صدقہ فطر 220 روپے ہوگا۔
چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل راغب حسین نعیمی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ گندم 220 روپے ، جوکے 450 ، کھجور کے 1650 روپے ، کشمش 2500 روپے، منقیٰ کے حساب سے 5 ہزار روپے صدقہ فطر و صوم ادا ہوگا۔
ان کا کہناتھا کہ مخیر حضرات مالی حیثیت کے مطابق صدقہ فطر ، فدیہ صوم ادا کریں ۔