گجر خواتین کی توہین، پولیس نے یوٹیوبر کو گرفتار کرلیا

گجر خواتین کی توہین، پولیس نے یوٹیوبر کو گرفتار کرلیا
گجر خواتین کی توہین، پولیس نے یوٹیوبر کو گرفتار کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بالا کوٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن)مانسہرہ کے علاقہ بالاکوٹ  کی پولیس نے گجر برادری سے تعلق رکھنے والی خواتین کی توہین کے جرم میں  یوٹیوبر لالہ خورشید کو گرفتار کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق واقعہ کے خلاف سینکڑوں مردو خواتین نے ملزم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا تھا جس کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتا رکرتے ہوئے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا۔انڈیپنڈنٹ اردو کے مطابق ملزم علاقائی مسائل کے حوالے سے یوٹیوب پر پروگرام کرتا ہے،چند روز قبل اس نے ایک گانے کے بول  اپنی مرضی سے بدل کر گانا چلایا جس کو روکنے کے لیے شہریوں نے اسے کالز بھی کیں مگر ملزم نے اس گانے کو نہ ہٹایا۔واقعہ کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں،ملزم نے اپنی نئی ویڈیو میں مظاہرین سے معافی بھی مانگ لی ہے۔

مزید :

قومی -