پیف پارٹنر سکولوں کیلئے آسانیاں پیدا کی جائیں،ضیاء اسلام زاہد

  پیف پارٹنر سکولوں کیلئے آسانیاں پیدا کی جائیں،ضیاء اسلام زاہد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چوہنگ (ڈاکٹر ندیم آصف چوہدری)  پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے چند روز قبل اپنے پارٹنر سکولز کیلئے نئے رولز پر مشتمل ایک نوٹیفیکیشن جاری کیا جس میں انہیں پابند کیا گیاکہ وہ پندرہ مرلے کے کم از کم رقبہ کی عمارت میں فوری طور پر شفٹ ہوں ورنہ سکولز کے پیف سے الحاق کو ختم کیا جا سکتا ہے اس حوالے سے پیف پارٹنرز کے ہنگامی اجلاس کی صدارت چیئرمین آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن ضیاء اسلام زاہد قریشی نے کی۔  ضیاء السلام و دیگر پیف پارٹنرز کا کہنا تھا کہ ہم پیف کے دست وبازو ہیں ہم نے اپنی ساری توانائیاں پیف کے معیار کو بہتر کرنے اور معیاری تعلیم دینے پر صرف کی ہیں،پیف مینجمنٹ کو چاہیے کہ وہ اپنے سابقہ پیف پارٹنرز سکولز کیلئے مشکلات بڑھانے کی بجائے آسانیاں پیدا کرے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تشکیل کردہ کمیٹی وزیراعلیٰ مریم نواز سے ملاقات کرکے اپنے مطالبات پیش کرے گی اور مسلم لیگ ن کے ایم پی ایز اور اتحادی جماعتوں کے ایم پی ایز سے ملاقات کرکے انہیں بریفنگ دے گی تاکہ وہ اسمبلی کے فلور پر پیف پارٹنرز کے حق میں بات کریں، اجلاس میں یہ بھی طے کیا گیا کہ تمام متاثر سکولز ایم ڈی پیف اور پروگرام ڈائریکٹرز کو باقاعدہ تحریری درخواست دیں گے جس میں ان سے حالیہ نوٹیفکیشن کی واپسی کا مطالبہ کیا جائے۔