ملک کاشف کھوکھر مسلم لیگ (ن) لیبر ونگ لاہور کے صدر نامزد

  ملک کاشف کھوکھر مسلم لیگ (ن) لیبر ونگ لاہور کے صدر نامزد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (لیڈی رپورٹر) ملک کاشف کھوکھر صدر مسلم لیگ ن لیبر ونگ لاہور نامزد۔ مسلم لیگ ہاؤس نصیر آباد میں خصوصی تقریب میں صدر مسلم لیگ(ن) لاہور ملک سیف الملوک کھوکھر، معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب راشد نصر اللہ نے نوٹیفکیشن دیا۔ صدر مسلم لیگ ن لیبر ونگ پنجاب سید مشتاق حسین شاہ، جنرل سیکرٹری چوہدری سجاد گجر، چیئرمین ایل ڈبلیو ایم سی ملک بلال کھوکھر، جنرل سیکرٹری لیبر ونگ لاہور چوہدری شیر محمد گجر نے خصوصی شرکت کی۔ نو منتخب صدر مسلم لیگ ن لیبر ونگ لاہور ملک کاشف کھوکھر نے کہا کہ اپنے قائد میاں محمد نواز شریف، میاں محمد شہباز شریف اور  مریم نواز کے شانہ بشانہ مسلم لیگ ن کو مضبوط بنانے کیلئے لیبر ونگ کی قیادت مثالی کردار ادا کرے گی۔ محنتی مخلص ایماندار محنت کشوں کارکنوں اور مسلم لیگ ن سے محبت کرنے والے دوستوں کو لاہور بھر کے گلی کوچوں سے متحد کریں گے۔ پارٹی قیادت کے مشکور ہیں انہوں نے مجھے اہم زمہ داری دی۔

  قیادت کے اعتماد پر ہر ممکن  پورا اتریں گے۔ مسلم لیگ ن کے بیانئے کو عوام کے دلوں میں اتاریں گے۔ نومنتخب جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن لیبر ونگ لاہور چوہدری شیر احمد گجر نے اپنے قائدین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مسلم لیگ ن لیبر ونگ لاہور کو مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔