فائیو جی سروسز کے آغاز کا شیڈول پارلیمنٹ میں پیش

فائیو جی سروسز کے آغاز کا شیڈول پارلیمنٹ میں پیش
 فائیو جی سروسز کے آغاز کا شیڈول پارلیمنٹ میں پیش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ )ملک میں فائیو جی سروسز کے آغاز کا شیڈول پارلیمنٹ میں پیش کر دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق  وزارت آئی ٹی و ٹیلی کام کی دستاویز کے مطابق کسی بھی آپریٹر کے ذریعے فائیو جی نیٹ ورک کا آغاز رواں سال جون میں ہو گا ۔

"جنگ " کے مطابق  سپیکٹرم ایڈوائزری کمیٹی کو کنسلٹنٹ کی سفارشات آئندہ ماہ فروری میں پیش کی جائیں گی ، مارچ میں سپیکٹرم ایڈوائزری کمیٹی پالیسی اصلاحات کو حتمی شکل دے گی جس میں سپیکٹرم کی قیمتوں کا تعین ، تجارتی شرائط اور ٹیکسیشن وغیرہ شامل ہیں، اپریل میں وفاقی حکومت کی جانب سے پالیسی ڈائریکٹو کی منظوری دی جائے گی۔