ناروے کپ،پاکستا ن سڑیٹ چائلڈ فٹبال ٹیم شرکت کریگی

ناروے کپ،پاکستا ن سڑیٹ چائلڈ فٹبال ٹیم شرکت کریگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(سپورٹس رپورٹر) ناروے کپ 2024ء_  کی تیاریوں میں مصروف پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کا آخری تربیتی کیمپ 21 جولائی سے اسلام آباد میں شروع ہوگا۔ یہ اہم تربیتی سیشن 21 جولائی سے 25 جولائی تک اسلام آباد سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوگا جہاں ناروے کپ 2024ء_  کے لیے سکواڈ کو حتمی شکل دی جائے گی۔ قومی ٹیم ایونٹ میں شرکت کے لیے 25 جولائی کو ناروے روانہ ہوگی۔گزشتہ ماہ، اسٹریٹ چائلڈ فٹ بال ٹیم کی انتظامیہ نے ناروے کپ کے لیے ملک بھر میں ٹرائلز کیے، جس میں ہزاروں نوجوان شریک تھے۔ ناروے کپ 27 جولائی سے 3 اگست تک اوسلو میں ہونا ہے۔ یہ پانچواں موقع ہو گا جب پاکستان سٹریٹ چائلڈ فٹ بال ٹیم اس باوقار ایونٹ میں حصہ لے گی۔ قومی ٹیم نے اس سے قبل 2015ء_  ناروے کپ میں دوسری، 2016ء_  میں تیسری پوزیشن اور 2023ء_  میں دوبارہ دوسری پوزیشن حاصل کی تھی۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹیم گزشتہ سال ناروے کپ میں ناقابل شکست رہی تھی۔ قطر کے شہر دوحہ میں منعقدہ 2022ء_  کے اسٹریٹ چائلڈ فٹ بال ورلڈ کپ میں قومی ٹیم گروپ میچوں میں ناقابل شکست رہی لیکن فائنل میں مصر کے خلاف اسے 3-4 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ مزید برآں، پاکستان روس میں 2018ء_  کے اسٹریٹ چائلڈ فٹ بال ورلڈ کپ میں رنر اپ رہا اور برازیل میں 2014ء_  کے ایونٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔