عفت عمر کی بیٹی کی منگنی ہوگئی

عفت عمر کی بیٹی کی منگنی ہوگئی
عفت عمر کی بیٹی کی منگنی ہوگئی
سورس: Instagram/iffatomarofficial

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) اداکارہ عفت عمراپنی زندگی میں ایک نئے باب میں داخل ہو رہی ہے، کیونکہ اب وہ باقاعدہ طور پر ساس بننے جارہی ہیں۔

آج نیوز کے مطابق  عفت عمر نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شائع کی ہے، جس میں انہوں نےاپنی بیٹی کی منگنی کی خبرمداحوں کو دیتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔انسٹاگرام پر عفت عمر کی جانب سے شیئر کی گئی منگنی کی تصاویرمیں عفت عمر بہت خوبصورت دکھائی دے رہی ہیں۔

 دلہن نے مغربی طرز کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔ دولہا اور دلہن اور ان کے والدین اس نئے رشتے پر بے انتہا پر جوش دکھائی دے رہے ہیں۔

عفت عمر کے داماد غیر ملکی دکھائی دے رہے ہیں ،تاہم انہوں نےاپنے ہونے والے داماد کی تفصیلات ابھی شیئر نہیں کی ہیں ۔ انہوں نے اپنا کمنٹس سیکشن بھی بند کر دیا ہے۔

مزید :

تفریح -