دادو: کھجور اتارنے پر چوکیدار کا بچے کو رسی سے باندھ کر تشدد، جرگے نے صلح کروادی

دادو: کھجور اتارنے پر چوکیدار کا بچے کو رسی سے باندھ کر تشدد، جرگے نے صلح ...
دادو: کھجور اتارنے پر چوکیدار کا بچے کو رسی سے باندھ کر تشدد، جرگے نے صلح کروادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دادو(ڈیلی پاکستان آن لائن ) میہڑ میں درخت سے کھجور اتارنے پر چوکیدار کی جانب سے بچے پر تشدد کا واقعہ سامنے آیا جس کے بعد جرگے نے فریقین میں صلح کروا دی۔ 
حکام کے مطابق جرگہ رات دیر گئے پولیس افسر صدا حسین کی سربراہی میں ہوا، جرگے میں بچے کے والد، ایڈووکیٹ لیاقت ڈیپر اور رائس مل کے عملے نے شرکت کی۔ایڈووکیٹ لیاقت ڈیپر کے مطابق جرگے نے فریقین کا مو¿قف سننے کے بعد چوکیدار احمد نوازپر50 ہزار روپے جرمانہ عائدکیا، ملزم احمد نواز کے ورثا کے جانب سے25 ہزار روپے بچے کے والد کو ادا کر دیے گئے جبکہ باقی 25 ہزار روپے ملزم کے ورثا کی اپیل پر بچے کے والد نے معاف کر دیے۔ایڈووکیٹ لیاقت ڈیپر کا کہنا ہے کہ ملزم احمد نواز نے عدالت میں پیش ہوکر ضمانت حاصل کرلی ہے۔درخت سے کھجور اتارنے پر چوکیدار نے بچے کو رسی سے باندھ کر تشدد کیا تھا جس پر بچے کے خاندان والوں نے احتجاج کیا تھا، چوکیدرا کی جانب سے بچے پر تشدد کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔