ملاکنڈ میں سیکیورٹی فورسز اور لیویز کا مشترکہ آپریشن ، فتنہ الخوارج کے2ٹھکانے تباہ ، 9 دہشتگرد ہلاک 8 گرفتار، بھاری مقدار میں اسلحہ گولہ بارود برآمد

ملاکنڈ میں سیکیورٹی فورسز اور لیویز کا مشترکہ آپریشن ، فتنہ الخوارج ...
 ملاکنڈ میں سیکیورٹی فورسز اور لیویز کا مشترکہ آپریشن ، فتنہ الخوارج کے2ٹھکانے تباہ ، 9 دہشتگرد ہلاک 8 گرفتار، بھاری مقدار میں اسلحہ گولہ بارود برآمد
سورس: فوٹو : آئی ایس پی آر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) ملاکنڈ میں درگئی کے علاقہ مہردے میں سیکیورٹی فورسز اور لیویز کے مشترکہ آپریشن میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک جبکہ 8کو گرفتار کر لیا گیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 16 سے 20 جولائی 2025 تک سیکیورٹی فورسز کی طرف سے ضلع ملاکنڈ میں پولیس، لیویز، سی ٹی ڈی اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر انڈین پراکسی، فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ایک مشترکہ انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا گیا۔4دنوں تک جاری رہنے والے آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے مہارت کے ساتھ خوارج کے ٹھکانے کو گھیرے میں لے لیا اور مؤثر انداز میں کارروائی کی ۔شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 9بھارتی سپانسرڈ خوارج کو جہنم واصل کیا گیا، جب کہ 8 خوارج کو گرفتار کر لیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ خوارج کے زیر استعمال 2ٹھکانے بھی تباہ کر دیئے گئے اور بھاری مقدار میں اسلحہ گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا گیا ہے۔علاقے کے مقامی لوگوں نے آپریشن کو سراہا اور ریاست کی انسداد دہشت گردی کی کوششوں میں اپنی مکمل حمایت کا اظہار کیا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی دوسرے خارجی کو ختم کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے، کیونکہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے، قوم کے ساتھ مل کر، ملک سے انڈین سپانسرڈ دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔