"پارٹی کے ساتھ کھڑا ہوں" لیگی رہنما جلیل شرقپوری کا نیا بیان سامنے آگیا

"پارٹی کے ساتھ کھڑا ہوں" لیگی رہنما جلیل شرقپوری کا نیا بیان سامنے آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز سے مسلم لیگ ( ن)  کے رکن پنجاب اسمبلی جلیل احمد شرقپوری  نے  ملاقات  اور  حمزہ شہباز  کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار  کردیا۔ 

اس موقع پر  جلیل شرقپوری کا کہناتھاکہ مسلم لیگ (ن)  میری جماعت ہے، پارٹی کے ساتھ کھڑا ہوں۔یا د رہے کہ اس سے قبل ان کے پارٹی سے اختلافات اور ممکنہ طورپر اسمبلی رکنیت سے مستعفی ہونے کے امکانات کی افواہیں بھی زیرگردش رہی ہیں۔ 

اس سے قبل حمزہ شہباز  سے وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر  نے  ملاقات کی جس دوران باہمی دلچسپی کے امور، فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے ہونے والی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ 

وزیر اعلی پنجاب نے فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے پاکستان کی مثبت پیش رفت پر حنا ربانی کھر اور پوری ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ فیٹف کی گرے لسٹ سے وائٹ لسٹ میں جانے کے لیے مثبت پیش رفت پاکستان کی جیت ہے، امید ہے کہ فیٹف ٹیم کے دورے کے بعد پاکستان وائٹ لسٹ میں واپس آجائے گا۔

رکن قومی اسمبلی رضا ربانی کھر، صوبائی وزیر سید علی حیدر گیلانی،سرداراویس لغاری، رکن پنجاب اسمبلی مخدوم سید عثمان محمود بھی اس موقع پر موجود تھے۔

مزید :

سیاست -