سوات میں توہین مذہب کے الزام میں شہریوں نے ایک شخص کو آگ لگا دی
سوات (ڈیلی پاکستان آ ن لائن) مدین میں توہین مذہب کے الزام پر علاقہ مکینوں نے شہری کو جلا دیا۔ ضلعی پولیس افسر سوات کے مطابق پولیس شہری کو تھانے لے گئی تھی، مشتعل افراد وہاں سے اسے لے گئے اور جلا دیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) زاہد اللّٰہ خان کے مطابق مشتعل افراد نے اس دوران مدین تھانے کو بھی آگ لگا دی۔ زاہد اللّٰہ خان کے مطابق مشتعل افراد نے تھانے میں بھی توڑ پھوڑ کی اور پولیس کی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچایا۔