پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ ہو گیا

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ ہو گیا
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ ہو گیا،پاکستان اور آئی ایم ایف کا معاہدہ ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری سے مشروط ہے ،معاہدے کے مطابق پاکستان کو 1ارب 10کروڑ ڈالرز جاری کئے جائیں گے۔

اعلامیہ آئی ایم ایف میں کہا گیا ہے کہ قسط ملتے ہی 3ارب ڈالر کا سٹینڈ بائی ارینجمنٹ ختم ہو  جائے گا، اعلامیہ میں آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کے معاشی  اقدامات کی تعریف کی گئی ہے۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ پہلے جائزے کے بعد کے مہینوں میں پاکستان کی معاشی اور مالی حالت بہتر ہوئی،بااعتماد پالیسی مینجمنٹ کی پشت پر ترقی اور اعتماد کی بحالی جاری ہے،کثیر الجہتی اور دو طرفہ شراکت داروں سے رقوم کی بحالی میں بہتری آئی ہے،اس سال ترقی معمول رہنے کی توقع اور افراط زر ہدف سے کافی زیادہ ہے۔

آئی ایم ایف نے کہاہے کہ اقتصادی کمزوریوں سے نمٹنے کیلئے جاری پالیسی اور اصلاحات کی ضرورت ہے،حکومت پاکستان نے مسائل کے مستقل حل کیلئے وسط مدتی فنڈ پروگرام میں دلچسپی ظاہر کی۔

آئی ایم ایف اعلامیہ کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے آئی ایم ایف اہداف پر بروقت عمل کیا گیا،پاکستان نے ادارہ جاتی اصلاحات اور ملکی معیشت کو مستحکم بنانے کیلئے اقدامات کئے۔نیا پروگرام اقتصادی بحالی کو مستحکم اور مضبوط پائیدار بنیادیں دینے کیلئے ہے۔