ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے تعلیم پرزور دینا ضروری ہے، صدر مملکت 

ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے تعلیم پرزور دینا ضروری ہے، صدر مملکت 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت عارف علوی نے کہاہے کہ ملک کو تیزترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے تعلیم یافتہ خواتین کی تعداد بڑھانے کی ضرورت ہے، خواتین کو مالی طور پر با اختیار بنانے کیلئے کامیاب جوان پروگرام کے تحت کاروباری قرض دئیے جارہے ہیں۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے لینگ لینڈز سکول اینڈ کالج کی طالبات کے وفد نے ملاقات کی۔وفد کی قیادت پرنسپل لینگ لینڈ کالج اینڈسکول کی پرنسپل کیری شوفیلڈ نے کی۔ صد رمملکت نے کہاکہ ملک کو تیزترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے تعلیم یافتہ خواتین کی تعداد بڑھانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ قومی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کیلئے ملک کو زیادہ سے زیادہ تعلیم یافتہ خواتین کی ضرورت ہے، انہوں نے کہاکہ خواتین کو اپنا کاروبار شروع کرنے کیلئے آسان شرائط پر قرض دیے جارہے ہیں، خواتین کی مالی شمولیت کیلئے حکومت تعلیم اور ہنر مند بنانے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے لینگ لینڈز سکول نے میڈیکل اور انجینئرنگ کے شعبوں میں  پروفیشنل افراد پیدا کیے۔صدر مملکت نے سکول کی انتظامیہ اور پرنسپل کی چترال میں معیاری تعلیم کے فروغ میں خدمات کو سراہا۔
صدر مملکت

مزید :

صفحہ آخر -