پاکستانی اداکارہ سجل علی کو انڈسٹری میں پہلا قدم رکھنے کیلئے موقع کس نے فراہم کیا؟ اداکارہ نے پہلی مرتبہ بتا دیا

پاکستانی اداکارہ سجل علی کو انڈسٹری میں پہلا قدم رکھنے کیلئے موقع کس نے ...
پاکستانی اداکارہ سجل علی کو انڈسٹری میں پہلا قدم رکھنے کیلئے موقع کس نے فراہم کیا؟ اداکارہ نے پہلی مرتبہ بتا دیا
سورس: Instagram/sajalaly

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی نے’فلم فیئر مڈل ایسٹ اچیورز نائٹ‘ کے موقع پر ساتھی اداکار ہمایوں سعید کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا ہے۔

سجل علی نے ’فلم فیئر مڈل ایسٹ اچیورز نائٹ‘ کے موقع پر ایوارڈ وصول کرنے کے بعد اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں ہمیشہ سے یہ چاہتی تھی کہ مجھے کبھی موقع ملے تو میں اس ایک شخص کا شکریہ ضرور ادا کروں گی، جنہوں نےمجھ پر سب سے پہلے یقین رکھا اور مجھے پہلی بار مجھے بہت سارے لوگوں کے سامنے پَرفارم کرنے کا موقع فراہم کیا۔

اُنہوں نے انکشاف کیا کہ وہ شخص جنہوں نے مجھے یہ موقع فراہم کیا وہ ہمایوں سعید تھے۔سجل علی نے ہمایوں سعید کا شکریہ ادا کرنے ہوئے کہا کہ سر مجھ پر بھروسہ کرنے کے لیے بہت شکریہ۔واضح رہے کہ اداکارہ سجل علی نے اپنے کیریئر کا آغاز 2011ء میں ڈرامہ سیریل ’محمودآباد کی ملکائیں‘ سے کیا تھا جو ہمایوں سعید کے پروڈکشن ہاؤس ’سکس سِگما پلس‘ کی تخلیق تھا۔

مزید :

تفریح -