گوجرانوالہ،جائیداد کے تنازع پر 2خﷺاتین قتل،3افراد زخمی
] گوجرانوالہ(بیورو رپورٹر)جائیداد کے تنازع پر فائرنگ،2خواتین جاں بحق،3زخمی ہوگئے۔فائرنگ کا واقعہ تھانہ پولیس کے علاقہ تلونڈی موسیٰ خان پسرور روڈ میں پیش آیا۔جہاں پر مخالفین نے فائرنگ کردی اور گولیوں کی زد میں 60 سالہ رستم،50سالہ طاہرہ،35سالہ منازہ بی بی ودیگر شدید زخمی ہوگئے جبکہ منازہ بی بی اور طاہرہ بی بی موقع پر ہی دم توڑ ہوگئیں۔زخمیوں میں رستم کی حالت کو تشویشناک بیان کیا گیا ہے۔ملزمان امتیاز عرف امتیاجو ساکن گنڈم وغیرہ نے فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق مقتول فیملی کا جائیداد کا تنازع آپسی بھائیوں کیساتھ چل رہا تھا۔اس سے قبل بھی دونوں پارٹیوں کے درمیان فائرنگ کے واقعات رونما ہوچکے ہیں جبکہ ملزم امتیاز ایک بھائی عامر عرف عامری گنڈو نے 2011 میں زمیندار کے اکلوتے بیٹے نجم اشرف کو قتل جبکہ دو افراد کو زخمی کیا تھاجو کہ آج تک گرفتار نہ ہوسکا۔ملزم عامر عرف عامری ڈکیتی، قتل کے مقدمات میں تھانہ صدر پولیس کو مطلوب ہے۔تاہم پولیس نے مقتولین کی لاشوں کو ضروری کاروائی کیلئے سول ہسپتال منتقل کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔
2 خواتین قتل