مچھلی چُرانے پر بلی گرفتار،حوالات میں بند کردیا گیا

مچھلی چُرانے پر بلی گرفتار،حوالات میں بند کردیا گیا
مچھلی چُرانے پر بلی گرفتار،حوالات میں بند کردیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بینکاک(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسانوں کی گرفتاری کے بعد جانوروں کی گرفتاری بھی عمل میں لائی جانے لگی۔

حال ہی میں پولیس نے ایک بلی کو مچھلے چرانے کے جرم میں گرفتار کرلیا جس کے بعد سوشل میڈیا پر ہنسی کا طوفان برپا ہوگیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق تھائی لینڈ میں ایک چور بلی کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا۔

پولیس نے شاطر بلی کو ایک موٹرسائیکل پر لٹکے مچھلی سے بھرے تھیلے کو دانتوں سے پھاڑ کر مچھلی چراتے دیکھا جس کے بعد پولیس ایکشن میں آئی۔ 14 اکتوبر کو معمہ اس وقت حل ہوا جب پولیس نے بلی کو پکڑا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بلی موٹر سائیکل میں لٹکی تھیلی سے مچھلی چراتی ہے جبکہ بعد میں اسے پولیس افسر گرفتار کرکے لے جارہا ہے۔

بلی کی چالاک فطرت نے سوشل میڈیا صارفین کے چہرے پر مسکراہٹ بکھیر دی ہیں۔