پیپلز پارٹی کا مشترکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس طلب، آئینی ترمیم پر بریفنگ متوقع

پیپلز پارٹی کا مشترکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس طلب، آئینی ترمیم پر بریفنگ متوقع
پیپلز پارٹی کا مشترکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس طلب، آئینی ترمیم پر بریفنگ متوقع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی نے دو پہر دو بجے مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا۔

نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق ذرائع کاکہنا ہےکہ بلاول بھٹو زرداری کی صدارت میں پارلیمانی پارٹی اجلاس کا انعقاد کیا جائیگا، مشترکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہو گا۔

پیپلز پارٹی کے تمام ارکان سینٹ و قومی اسمبلی کو اجلاس میں پہنچنے کی ہدایت کردی گئی۔ بلاول بھٹو زرداری پارلیمانی پارٹی اجلاس میں 26ویں آئینی ترمیم پر ہونے والے رابطوں پر بریف کریں گے.

بلاول بھٹو زرداری گذشتہ روز کابینہ اجلاس میں ہونے والی گفتگو پر بھی ارکان کو بریف کریں گے.