ایم کیو ایم کا آئینی ترامیم پر حکومت کا ساتھ دینے کا فیصلہ

ایم کیو ایم کا آئینی ترامیم پر حکومت کا ساتھ دینے کا فیصلہ
ایم کیو ایم کا آئینی ترامیم پر حکومت کا ساتھ دینے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) ایم کیو ایم پاکستان نے آئینی ترامیم پر حکومت کا ساتھ دینے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ آئینی ترامیم کے حوالے سے ایم کیو ایم پاکستان نے وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے ملاقات کی جس میں ایم کیو ایم کی جانب سے آئینی ترامیم پر حکومت کی حمایت کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ ایم کیو ایم کی جانب سے ربا سمیت چند شققوں میں تبدیلی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان نے سود کے خاتمے کیلئے ٹائم لائن مقرر کرنے کا مطالبہ کیا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی جانب سے ایم کیو ایم پاکستان کی تجاوزیر پر مثبت جواب دیا گیا۔

مزید :

قومی -