اسحاق ڈار  نے ضابطہ فوجداری قانون میں بھی  ترامیم لانے کا اعلان کر دیا 

اسحاق ڈار  نے ضابطہ فوجداری قانون میں بھی  ترامیم لانے کا اعلان کر دیا 
اسحاق ڈار  نے ضابطہ فوجداری قانون میں بھی  ترامیم لانے کا اعلان کر دیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )  نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ضابطہ فوجداری قانون میں 100 ترامیم لانے کا اعلان کردیا۔

"جیو نیوز" سے گفتگو میں اسحاق ڈار نے کہا کہ آج ہی 26ویں آئینی ترامیم سینیٹ کے بعد قومی اسمبلی سے بھی منظور کروائیں گے۔عام لوگ کئی کئی سال انتظار کرتے ہیں مگر ان کے معاملات حل نہیں ہوتے۔ ان ترامیم سے عام عوام کو سستا اور فوری انصاف ملے گا، ملک میں استحکام آئے گا۔