26ویں آئینی ترمیم ، سینیٹ میں کس جماعت نے کتنے ووٹ کاسٹ کیے؟اہم تفصیلات جانیے

26ویں آئینی ترمیم ، سینیٹ میں کس جماعت نے کتنے ووٹ کاسٹ کیے؟اہم تفصیلات جانیے
26ویں آئینی ترمیم ، سینیٹ میں کس جماعت نے کتنے ووٹ کاسٹ کیے؟اہم تفصیلات جانیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )26ویں آئینی ترمیم  کی منطوری میںپارلیمنٹ کے ایوان بالا (سینیٹ) میں کس جماعت نے کتنے ووٹ کاسٹ کیے؟ اس حوالے سےاہم تفصیلات سامنے آئی ہیں ۔ 

 چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے26ویں آئینی ترمیم کی حمایت اور مخالفت میں ووٹنگ سے متعلق تفصیل بتائی۔

"جنگ " کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے اجلاس کے دوران ایوان میں ترمیم سے متعلق ووٹنگ کی تفصیل بتائی کہ حق میں 65 ووٹ آئے ہیں جبکہ 4 ووٹ مخالفت میں پڑے۔

پی پی کے 23 سینیٹرز،( ن) لیگ کے 19، جے یو آئی کے 5 اور بی اے پی کے 4 سینیٹرز نے آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ کاسٹ کیا۔

26ویں آئینی ترمیم کے حق میں اے این پی اور ایم کیو ایم کے 3، 3 سینیٹرز جبکہ بی این پی مینگل کے 2، نیشنل پارٹی اور ق لیگ کے ایک ایک سینیٹر نے ووٹ ڈالا۔