آئینی ترمیم کی ممکنہ منظوری کیلئے سینیٹ کا اجلاس

آئینی ترمیم کی ممکنہ منظوری کیلئے سینیٹ کا اجلاس
آئینی ترمیم کی ممکنہ منظوری کیلئے سینیٹ کا اجلاس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) 26 ویں آئینی ترمیم کے لیے سینیٹ اجلاس ہوا،

اجلاس سے خطاب میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم پیش کرنا چاہتا ہوں، آئینی ترمیمی بل کو ضمنی ایجنڈا پر زیرغور لایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ سے  درخواست ہے ترامیم کو ضمنی ایجنڈے کے طور پر ایوان میں پیش کیا جائے۔

وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ  آئینی ترمیمی بل پر بات ہوئی جس پر کمیٹی تشکیل دی گئی، کمیٹی میں تمام پارلیمانی جماعتیں تھیں، اپوزیشن سے بھی بات کی۔

وزیر قانون نے کہا کہ جے یو آئی کی مشاورت سے مسودے پر اتحادی جماعتوں کا اتفاق رائے ہوا۔

سینیٹ اجلاس کے دوران سینیٹرز کی بڑی تعداد ایوان میں موجود ہے، پی ٹی آئی کے سینیٹر علی ظفر بھی ایوان میں موجود ہیں، وزیرداخلہ محسن نقوی اور پی ٹی آئی کے عون عباس بھی ایوان میں موجود ہیں۔

 سینیٹ اجلاس کے دوران اجلاس میں حکومتی بینچز پر 47 ارکان موجود ہیں۔

مزید :

قومی -