الحمدللّٰہ، آئینی ترمیم منظور ہوگئی،پارلیمانی جمہوری نظام عدلیہ کی یرغمالی سے آزاد ہوگا: خواجہ آصف

الحمدللّٰہ، آئینی ترمیم منظور ہوگئی،پارلیمانی جمہوری نظام عدلیہ کی ...
الحمدللّٰہ، آئینی ترمیم منظور ہوگئی،پارلیمانی جمہوری نظام عدلیہ کی یرغمالی سے آزاد ہوگا: خواجہ آصف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ الحمدللّٰہ، 26ویں آئینی ترمیم سینیٹ سے منظور ہوگئی ہے۔

ایک بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ ان شاءاللّٰہ، آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے بھی کچھ دیر میں منظور ہوجائے گی۔ ہمارا پارلیمانی جمہوری نظام عدلیہ کی یرغمالی سے آزاد ہوگا۔ ان شاءاللّٰہ، اقتدار جو اللّٰہ کے بعد پاکستانی عوام کی ملکیت ہے عدلیہ کے قبضہ مخالفانہ سے واگزار ہوگا۔

"جنگ " کے مطابق وزیر دفاع نے کہا کہ عدلیہ سیاست کے بجائے عوام کو فوری انصاف کی فراہمی یقینی بنائے گی۔