پی ٹی آئی آئینی ترامیم کے پراسس میں شامل رہی لیکن ووٹ نہیں دیا،مصدق ملک

پی ٹی آئی آئینی ترامیم کے پراسس میں شامل رہی لیکن ووٹ نہیں دیا،مصدق ملک
پی ٹی آئی آئینی ترامیم کے پراسس میں شامل رہی لیکن ووٹ نہیں دیا،مصدق ملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی آئینی ترامیم کے پراسس میں شامل رہی لیکن ووٹ نہیں دیا، 
  اگر تحریک انصاف آئینی ترمیم کے عمل میں شامل ہوتی تو بہتر ہوتا۔

سینیٹ سے 26ویں آئینی ترمیم کی منظوری پر مصدق ملک نے کہا کہ ’انشاء اللّٰہ یہ ترمیم قومی اسمبلی سے بھی پاس ہوجائے گی‘۔ہم نے ووٹ کا اختیار بھی پی ٹی آئی کو دیا، بہت سے دنوں سے آپ سن رہے تھے کہ فلاں کو پکڑ لیا ہارس ٹریڈنگ ہو رہی ہے۔

"جنگ " کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ آپ نے دیکھا کہ تمام سیاسی جماعتوں کے لیڈران تشریف لائے اور گیلری میں موجود تھے۔بہت سی ترامیم کو تبدیل کرنے کے بعد اتفاق رائے سے مسودہ تیار کیا گیا، ان ترامیم کی ضرورت تھی ورنہ اتنی وسیع مشاورت نہ کرتے۔