ایران کی روس اور عمان کے ساتھ مشترکہ بحری مشقوں کا آغاز

ایران کی روس اور عمان کے ساتھ مشترکہ بحری مشقوں کا آغاز
ایران کی روس اور عمان کے ساتھ مشترکہ بحری مشقوں کا آغاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن ) ایران نے بحر ہند میں روس اور سلطنت عمان کے ساتھ مشترکہ بحری مشقوں کا آغاز کر دیا۔ 
 آئی میکس 2024 مشقوں میں پاکستان، سعودی عرب اور بھارت سمیت 9 ممالک بطور مبصر بھی شریک ہیں۔
ان مشقوں کا مقصد علاقے میں اجتماعی سکیورٹی کو فروغ دینا، کثیر جہتی تعاون کو بڑھانا اور امن، دوستی اور سمندری سکیورٹی کی حفاظت کی صلاحیتوں کو ظاہر کرنا ہے۔
ایران کی سرکاری ٹی وی کے مطابق شرکاءنے بین الاقوامی سمندری تجارت کی سکیورٹی کو یقینی بنانے، سمندری راستوں کی حفاظت، انسانی امدادی اقدامات کو بہتر بنانے اور بچاو¿ و امداد کی کارروائیوں کے بارے میں معلومات کا تبادلہ کرنے کے لئے حکمت عملیوں کی مشق کی۔
موجودہ مشقوں کے مشاہدے میں سعودی عرب، قطر، بھارت، پاکستان، بنگلہ دیش اور تھائی لینڈ بطور مبصر شامل ہیں۔
یہ مشقیں اس وقت منعقد ہو رہی ہیں جب خطے میں اسرائیل کی جانب سے غزہ اور لبنان کے خلاف جنگ کے ساتھ ساتھ ایران کے ساتھ کشیدگی بھی بڑھ چکی ہے۔ 
اس صورتحال کے جواب میں ایران نے روس اور چین کے ساتھ اپنے عسکری تعاون میں اضافہ کر دیا ہے۔
مارچ میں ایران، چین اور روس نے عمان کی خلیج میں اپنی پانچویں مشترکہ سمندری مشقیں منعقد کی تھیں۔