افغان صدر اشرف غنی کا نئی دہلی کا دورہ ، مودی سے ملاقات 

افغان صدر اشرف غنی کا نئی دہلی کا دورہ ، مودی سے ملاقات 
افغان صدر اشرف غنی کا نئی دہلی کا دورہ ، مودی سے ملاقات 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (صباح نیوز)افغان صدر اشرف غنی نے نئی دہلی کا ایک روزہ دورہ کیا اور وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات اور بات چیت کی۔ دونوں رہنماوں نے حیدرآباد ہاوس میں باہمی تعاون میں اضافے سمیت دیگر متعدد امور پر تفصیل سے گفتگو کی۔
وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ افغان صدر اشرف غنی ایک روزہ دورے پر صبح کو نئی دہلی پہنچے۔ وزیر اعظم مودی نے سٹریٹجک شراکت دار افغان صدر کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔سمجھا جاتا ہے کہ اشرف غنی نے افغانستان میں امن عمل کی موجودہ صورت حال سے مودی کو باخبر کیا۔چند روز قبل پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کابل کا دورہ کیا تھا اور اعلی رہنماوں سے پاک افغان تعلقات، مسئلہ افغانستان کے حل اور دیگر علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا تھا۔
دریں اثنا، بھارت میں افغانستان کے سفیر ڈاکٹر سید ابدالی نے ایک اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان امن عمل میں بھارت کی حمایت چاہتا ہے۔ وہ اس سے فوجی ساز و سامان کا بھی خواہش مند ہے۔بھارت نے 2015 میں افغانستان کو چار ہیلی کاپٹروں کا تحفہ دیا تھا۔ افغانستان بھارت سے مزید ملٹری ہارڈویئر چاہتا ہے۔بھارت کے سکریٹری خارجہ وجے گوکھلے نے گزشتہ ہفتے کابل کا دورہ کیا تھا اور اشرف غنی کو وزیر اعظم مودی کی جانب سے بھارت دورے کا دعوت نامہ دیا تھا۔