بھارت کی معروف گلوکارہ انتقال کر گئیں، اہلخانہ کا زہر دینے کا الزام

بھارت کی معروف گلوکارہ انتقال کر گئیں، اہلخانہ کا زہر دینے کا الزام
بھارت کی معروف گلوکارہ انتقال کر گئیں، اہلخانہ کا زہر دینے کا الزام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت سے تعلق رکھنے والی نوجوان گلوکارہ  رخسانہ بانو 27 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہسپتال میں زیر علاج گلوکارہ رخسانہ بانو کا انتقال بدھ کی رات ہوا۔رخسانہ بانو کو 27 اگست کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا،  گلوکارہ کا بیکٹیریا کی وجہ سے بننے والی بیماری سکرب ٹائفس (Scrub Typhus) کا علاج جاری تھا۔

دوسری جانب گلوکارہ کی والدہ اور بہن نے بیٹی کو مغربی اڑیسہ کے ایک حریف گلوکار کی جانب سے زہر دیئے جانے کا الزام عائد کیا ہے تاہم اہلخانہ کی جانب سے کسی شخص کا نام نہیں لیا گیا۔گلوکارہ رخسانہ کی بہن روبی بانو کا کہنا ہے کہ 15 روز قبل شوٹنگ کے دوران جوس پینے کے بعد بہن کی طبیعت خراب ہوئی تھی جس پر انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق متوفی گلوکارہ کے اہلخانہ نے یہ بھی کہا کہ بیٹی کو پہلے بھی دھمکیاں مل چکی تھیں۔

مزید :

تفریح -