فوجی افسر کی چیئرمین نادرا تعیناتی کیخلاف درخواست مسترد
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے حاضر سروس فوجی افسر کی چیئرمین نادرا کی تعیناتی کے قانون میں ترمیم کیخلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کردی۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق جسٹس فیصل زمان نے نشاندہی کی کہ یہ معاملہ اب 2 رکنی بینچ کے پاس زیر سماعت ہے اور اپیل میں اس کا فیصلہ کیا جائے گا۔
درخواست گزار اشبا کامران کے وکیل نے دلائل دیئے کہ نگران حکومت کو سیکشن 7 میں ترمیم کا اختیار نہیں تھا، عدالت نے قرار دیا کہ عدالت پہلے ہی اس معاملے پر بڑا ریلیف دے چکی ہے، پھر یہ درخواست کیوں دائر کی گئی۔