لاہور ہائیکورٹ؛ سرکاری وکیل کی پی ٹی آئی کی جلسے سے متعلق درخواست ناقابل سماعت قراردے کر مسترد کرنے کی استدعا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سرکاری وکیل نے پی ٹی آئی کی جلسے سے متعلق درخواست ناقابل سماعت قراردے کر مسترد کرنے کی استدعا کردی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کو جلسہ لاہور کی اجازت سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی،جسٹس فاروق حیدر کی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے سماعت کی،چیف سیکرٹری پنجاب عدالت کے رو برو پیش ہوئے،آئی جی پنجاب سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوئے،عدالت نے استفسار کیا کہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نہیں آئے؟سرکاری وکیل نے کہاکہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اسلام آباد میں ہیں، جلسے سے متعلق درخواست ناقابل سماعت قراردے کر مسترد کی جائے،عالیہ حمزہ نے جلسے کی اجازت کیلئے متعلقہ فورم سے رجوع ہی نہیں کیا۔