پی ٹی آئی کے جلسے کی جگہ تبدیل، سگیاں یا شاہ پور کانجراں میں متوقع: ذرائع کا دعویٰ
لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن ) ضلعی حکومت کی طرف سے مینار پاکستان جلسہ کے معاملہ پر ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کے اجلاس میں جلسہ کی جگہ تبدیل کرنے کا جائزہ لیا گیا۔
ذرائع کا دعوی ٰہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے جلسہ کی جگہ کا چناو¿ سگیاں یا شاہ پور کانجراں کیا گیا، ضلعی حکام نے جگہوں کے تعین کے لئے پولیس رپورٹ کی روشنی میں جائزہ لیا۔
دوسری جانب ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر کی طرف سے این او سی جاری کرنے کا فیصلہ پانچ بجے تک کئے جانے کا امکان ہے۔