شاہ زیب رند کو سنگاپور میں کراٹے کمبیٹ چیمپئن شپ کا فائنل جیتنے پر وزیر اعلیٰ کی مبارکباد
لاہور( سپورٹس رپورٹر )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مکسڈمارشل آرٹ سٹار شاہ زیب رند کو سنگاپور میں کراٹے کمبیٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں برازیل کے برونو روبرٹو ڈی ایسیس کو شکست دینے پر مبارکباد دی ہے-وزیر اعلیٰ نے شاہ زیب رند کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا-شاہ زیب رند کی انٹرنیشنل ایونٹ میں جیت پر قوم کو فخر ہے -