عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے لاہور میں راستے بلاک کرنے کی ویڈیو شیئر کردی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لوگوں کی راستے بلاک کرنے کی ویڈیو شیئر کر دی۔
اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ تحریک فساد کے غنڈوں نے ابھی سے سڑکیں بند کرکے جلاؤ گھیراؤ شروع کر دیا، اب ان پر ایکشن ہوگا تو یہ رونا شروع کر دیں گے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ یہ مین بلیوارڈ گلبرگ پر دندنا رہے ہیں، ان کے نام نہاد لیڈروں کے پرامن رہنے کے بھاشن سنیں، یہ ان کا اصل چہرہ ہے۔