افغانستان میں طالبان حکومت نے مقامی سطح پر ریل کا انجن تیار کرلیا

افغانستان میں طالبان حکومت نے مقامی سطح پر ریل کا انجن تیار کرلیا
افغانستان میں طالبان حکومت نے مقامی سطح پر ریل کا انجن تیار کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کابل(ڈیلی پاکستان آن لائن)افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت نے اعلان کیا ہے کہ مقامی سطح پر ریل کا انجن تیار کرلیا گیا ہے اور جلد ہی اس کو مقامی ریلوں پر نصب کردیا جائے گا۔

غیرملکی خبر ایجنسی انادولو کی رپورٹ کے مطابق افغان طالبان کی حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پربیان میں کہا کہ نیشنل ڈیولپمنٹ کمپنی نے مقامی سطح پر ریل کا انجان تیار کرلیا ہے اور ریلوے انجن کی ویڈیو بھی جاری کی، جس میں تین بوگیاں لگی ہوئی ہیں۔ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ ملک کی نیشنل ڈیولپمنٹ کارپوریشن نے پہلی دفعہ ایک ریل تیار کی ہے، زیر تعمیر ریلوے ٹریک کی تکمیل کے ساتھ افغانستان مقامی سطح پر تیار اپنی ریل چلائے گا۔

افغانستان کے سرکاری میڈیا کے مطابق کابل میں افغانستان اور قازقستان کے اعلیٰٗ حکام کے درمیان ملاقات ہوئی اور ریلوے کے شعبے میں دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔افغان وزارت ریلوے نے بیان میں کہا کہ قازقستان کے نائب وزیر تجارت کیرات تربیوف نے افغانستان میں قازقستان کی کمپنیوں کے زیرتعمیر منصوبوں پر روشنی ڈالی اور افغانستان کے راستے کمرشل اور زرعی اشیا کی فراہمی کے لیے قازقستان کی دلچسپی کا اظہار کیا۔قازقستان کے نائب وزیر نے مزید کہا کہ ان کی حکومت افغانستان کے ریلوے ڈھانچے میں سرمایہ کاری پر دلچسپی رکھتی ہے۔