9 مئی کے ماسٹر مائنڈ کو سزا ملنے تک حقیقی انصاف نہیں مل سکتا: خواجہ آصف
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ 9 مئی کے ماسٹر مائنڈ کو سزا ملنے تک حقیقی انصاف نہیں مل سکتا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک پیغام میں وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی بریفنگ، نفرت انگیز تقاریر اور جعلی بیانیے کے پھیلاو کے خلاف پاکستان کے پرعزم موقف کو اجاگر کرتی ہے۔