پاکستان پیپلزپارٹی  لاہور کے فنانس سیکرٹری  محمد اشرف کے اعزاز میں جدہ میں عشائیہ

پاکستان پیپلزپارٹی  لاہور کے فنانس سیکرٹری  محمد اشرف کے اعزاز میں جدہ میں ...
پاکستان پیپلزپارٹی  لاہور کے فنانس سیکرٹری  محمد اشرف کے اعزاز میں جدہ میں عشائیہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جدہ ( بیورو رپورٹ) پاکستان پیپلزپارٹی  لاہور کے فنانس سیکرٹری  محمد اشرف خاں عمرہ کی ادائیگی کیلئے تشریف لائے تو پیپلزپارٹی سعودیہ عرب کے ارکان نے ان کے اعزاز میں مقامی  ریسٹورنٹ میں ایک پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا جس میں صدر جدہ راجہ اعجاز حسین جنجوعہ ، مرکزی ڈپٹی سیکریٹری آفتاب ترابی ، انفارمیشن سیکرٹری  خلیل عبدالعزیز  ، سیکرٹری جدہ  ملک تکاثر اعوان ، فرحان ، سلمان ، یاسر میتلا اور دیگر ارکان نے شرکت کی ،
تمام احباب نے معزز مہمان  محمد اشرف خاں کی عمرہ کی سعادت اور مدینہ منورہ کی حاضری پر مبارک باد پیش کی ، اشرف خان نے اس موقع پر کہا کہ پیپپلز پارٹی ایک فیملی کی طرح ہے اور ہم سب بھٹو کے شیدائی ہیں اوربھٹو ازم کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں۔ معزز مہمان نے آفتاب ترابی اور راجہ اعجاز حسین جنجوعہ اور تمام دوستوں کا شکریہ ادا کیا کہ اس مصروفیت میں بھی تمام احباب نے وقت نکال کر ان کو عزت بخشی اور اپنی پرخلوص محبت کا اظہار فرمایا ،