”میرے سامنے یہ خاتو ن بیٹھی ہے جو کہہ رہی ہے اس کے شوہر نے اقرار الحسن کی دوسری شادی کے بارے میں ویڈیو دیکھ کر ۔۔۔“رابی پیرزادہ نے ایسی بات کہہ دی کہ اقرار الحسن کے بھی ہوش اڑ جائیں گے ،کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا کہ یہ بھی ممکن ہے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )معروف اینکر پرسن اقرار الحسن اور ریمبو کی دوسری شادی سے متعلق ویڈیوزوائرل ہونے کے بعد ایک خاتون رابی پیرزادہ کے دفتر پہنچ گئی اور شکایت کی کہ ان ویڈیوز سے متاثر ہو کر اس کے شوہر نے بھی دوسری شادی کی تیاری پکڑ لی ہے ۔
ایک ویڈیو پیغام میں رابی پیرزادہ نے کہا کہ بے شک آپ میرے گانے کی ویڈیو نہ دیکھیں لیکن خواتین کے لیے آج کی ویڈیو دیکھنا بہت ضروری ہے ،آج صبح صبح جب میں اپنے آفس میں آئی تو ایک خاتون یہاں پر موجود تھیں جو مسلسل رو رہی تھیں اور کیمرے کے سامنے نہیں آنا چاہتی تھیں ۔اس خاتون کا کہنا تھا کہ اگر میں کیمرے پر آئی تو میری سسرال والے برا منائیں گے ۔خاتون نے رابی پیرزادہ کو اقرار الحسن اور ریمبو کے دوسری شادی کے حوالے سے ویڈیوز دکھائیں ۔رابی پیرزادہ نے کہاکہ اقرار الحسن کی وہ ویڈیو جس میں انہوں نے اپنی دوسری شادی سے متعلق بات کی ہے اور کہا کہ میں بہت خوش ہوں اور میری دونوں بیویاں بھی بہت خوش ہیں جبکہ دوسری ویڈیوریمبو اور صاحبہ کی ہے جس میں ریمبو نے اپنی اہلیہ صاحبہ سے پوچھا کے دوسری شادی کی اجازت ہے تو آگے سے صاحبہ نے بہت ہی عجیب سے تاثرات کے ساتھ کہا آپ کو اجازت ہے ۔
رابی پیرزادہ نے کہا کہ ان ویڈیوز کو دیکھ کر اس خاتون کے شوہر نے دوسری شادی کرنے کا پروگرام بنا لیا ۔اب متاثرہ خاتون کا شوہر اپنی کزنوں اور بیوی کی رشتے دار خواتین کو پیغامات بھیج رہے ہیں کہ میں دوسری شادی کے لیے تیار ہوں ۔انہوں نے کہا کہ اس خاتون کے شوہر کہتے ہیں جب بھی کوئی دوسری خاتون پسند آئی تو شادی کر لوںگا،حالانکہ شادی کے بعد عشق کرنے کی تو اسلام میں اجازت ہی نہیں ہے۔
ویڈیو دیکھیں :