الیکشن کمیشن کا قلعہ عبداللہ میں مسلح افراد کے پولنگ اسٹیشن میں داخلے کا نوٹس
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن نے بلوچستان کےحلقہ پی بی 50 قلعہ عبداللہ میں مسلح افراد کے پولنگ اسٹیشن میں داخلے کا نوٹس لے لیا۔
چیف الیکشن کمشنر نے ذاتی طور پر آئی جی بلوچستان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اوراس معاملے پر رپورٹ طلب کرتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے۔