کوئٹہ میں انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع

کوئٹہ ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) کوئٹہ میں موبائل فون انٹرنیٹ ڈیٹا سروس بحال ہونا شروع ہوگئی۔
شہر میں موبائل فون انٹرنیٹ سروس گزشتہ 16روز سے معطل تھی۔’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق بلوچستان ہائیکورٹ کی چیف جسٹس روزی خان بڑیچ اور جسٹس سرداراحمد حلیمی نے موبائل فون انٹرنیٹ سروس کی معطلی کےخلاف آئینی درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں متعلقہ حکام عدالت میں پیش ہوئے۔
حکام نے عدالت کو بتایا کہ کہ عدالتی حکم نامے کے بعد کوئٹہ شہر میں موبائل فون انٹرنیٹ ڈیٹا سروس بحال ہونا شروع ہوگئی ہے تاہم صوبے کے دیگر شہر اب بھی موبائل انٹرنیٹ سروس سے محروم ہیں۔
ہائیکورٹ نے متعلقہ حکام کو حکم دیا کہ کوئٹہ میں موبائل فون انٹرنیٹ ڈیٹاسروس 2 گھنٹےمیں بحال کریں۔
عدالتی حکم کے بعد کوئٹہ میں 16 روز سے بندموبائل فون انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہوگئی۔