”حافظ سعید کی گرفتاری پر۔۔۔“ امریکہ کا ایسا اعلان کہ بھارت میں شادیانے بج گئے، تفصیلات ایسی کہ جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے
واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکہ نے اعلان کیا ہے کہ حافظ سعید کو انصاف کے کٹہرے میں لانے میں مدد کرنے والوں کیلئے ایک کروڑ ڈالر کا انعام دیا جائیگا۔امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ہیتھر نیورٹ نے نیوز بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حافظ سعید لشکر طیبہ سے تعلق رکھتے ہیں جسے امریکہ ایک دہشت گرد تنظیم تصور کرتا ہے اور ان کی گرفتاری میں معلومات کے لیے ایک کروڑ ڈالر کے انعام کا اعلان بھی کیا جا چکا ہے۔ہماری پاکستانی حکومت سے متعدد بار بات ہو چکی ہے وہ( حافظ سعید ) نظر بند تھے۔ پاکستان نے حال ہی میں انھیں رہا کیا ہے اور اب ایسا کہا جا رہا ہے کہ وہ انتخاب لڑ رہے ہیں۔
لائیو ٹی وی پروگرامز، اپنی پسند کے ٹی وی چینل کی نشریات ابھی لائیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
میں یہ واضح کر دینا چاہتی ہوں کہ انھیں انصاف کے کٹہرے میں لانے میں مدد والوں کے لیے ایک کروڑ ڈالر کا انعام ہے۔یقینا ہمارے تحفظات ہیں کہ وہ اب انتخاب لڑ رہے ہیں۔ یہ تنظیم ایک دہشت گرد تنظیم ہے میں (شواہد) کے بارے میں بات نہیں کروں گی یہ میرے متعلقہ نہیں ہیں۔ لیکن مجھے یقین ہے کہ ہمارے پاس جو انٹیلی جنس معلومات ہوگی اس کا ہم نے پاکستان کے ساتھ تبادلہ کیا ہوگا اور مجھے امید ہے کہ وہ (پاکستانی)درست کام کریں گے۔یاد رہے کہ حافظ سعید کو رواں سال کے اوائل میں نظر بند کر دیا گیا تھا لیکن گزشتہ ماہ ہی عدالت نے عدم ثبوت کی بنا پر ان کی نظر بندی میں توسیع نہ دیتے ہوئے انھیں رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔