خیبر پختونخوا، نانبائی ایسوسی ایشن کی پشاور سمیت صوبے کے مختلف شہروں میں ہڑتال 

  خیبر پختونخوا، نانبائی ایسوسی ایشن کی پشاور سمیت صوبے کے مختلف شہروں میں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (این این آئی)خیبرپختونخوا میں نان بائی ایسوسی ایشن نے پشاور سمیت صوبے کے مختلف شہروں میں ہڑتال کر دی۔ ذرائع کے مطابق نان بائی ایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال کی کال دینے کے بعد  پشاور، کوہاٹ، ہنگو اور ہزارہ ڈویژن میں تندور بند کر دیئے گئے ہیں۔نان بائی ایسوسی ایشن نے دوسرے مرحلے میں نوشہرہ، چارسدہ اور مردان تک ہڑتال کا دائرہ بڑھانے کی دھمکی بھی دے دی ہے۔خیبرپختونخواکے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہا کہ ان کی حکومت کسی صورت روٹی مہنگی نہیں ہونے دے گی، ایک دو روز میں آٹا وافر مقدار میں دستیاب ہو گا۔دریں اثناء صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب سے آٹے کی فراہمی بحال ہونے کے بعد منگل  سے صورتحال معمول پر آجائے گی۔انہوں نے کہا کہ نان بائی ایسوسی ایشن سے ہڑتال ختم کروانے کے لیے رابطے میں ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل خیبرپختونخوا حکومت نے نان بائیوں کو رعایتی قیمت پر گندم دینے کی پیشکش کی تھی جو انہوں نے مسترد کردی۔شوکت یوسفزئی نے کہاکہ حکومت نے نان بائیوں کو 85 کلو کی بوری 4600 سے کم کرکے 3600 پر دینے کی پیشکش کی ہے جس کے جواب میں صدر نان بائی ایسوسی ایشن محمد اقبال نے کہا کہ لال آٹا خیبر پختونخوا میں استعمال نہیں کیا جاتا، عوام اسے کھانا پسند نہیں کرتے۔محمد اقبال کا کہنا تھا کہ حکومت وہ آٹا سستا کر رہی ہے جو اس صوبے کی ضرورت ہی نہیں۔انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا میں پنجاب سے آنے والا آٹا استعمال کیا جاتا ہے۔صدر نان بائی ایسوسی ایشن نے کہا کہ صوبے میں فائن آٹا استعمال کیا جاتا ہے جس کی قیمت 4 ہزار سے بڑھا کے 5200 کردی گئی ہے اور نان بائی 5200 سو روپے کی بوری میں 10 روپے کی روٹی کیسے بیچ سکتے ہیں؟۔
نان بائی