خانہ کعبہ میں مطاف کے احاطے میں کبوتر کی سجدہ ریز ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

  خانہ کعبہ میں مطاف کے احاطے میں کبوتر کی سجدہ ریز ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مکہ مکرمہ (مانیٹرنگ ڈیسک) سوشل میڈیا پر خانہ کعبہ کے سامنے مطاف کے احاطہ میں کبوتر کی سجدہ ریز ہونے کی ویڈیو وائرل ہو گئی جسے ٹویٹر صارفین کی جانب سے بارہا شئیر بھی کیا گیا۔ اللہ تعالیٰ قرآن پاک میں فرماتا ہے ''کیا تم نے نہیں دیکھا کہ جو کوئی آسمانوں میں ہے اور جو کوئی زمین میں ہے اور سورج اور چاند اور ستارے اور پہاڑ اور درخت اور چارپائے اور آدمی اللہ ہی کو سجدہ کرتے ہیں ''۔بحیثیت مسلمان اس بات پر ہم کسی قسم کا شک و شْبہ نہیں ہے کہ اس کائنات میں جو کچھ بھی ہے وہ اللہ تعالیٰ کا ہی تخلیق کردہ ہے، اور پرندوں، جانوروں سمیت تمام جن و انس بھی اپنے اپنے مخصوص انداز میں اللہ ہی کی عبادت کرتے ہیں اور اْسی کے سامنے سجدہ ریز ہوتے ہیں۔حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ایک کبوتر کو خانہ کعبہ کے سامنے مطاف کے احاطہ میں سر جْھکا کر سجدہ ریز ہوتے دیکھا گیا۔یہ وہ جگہ ہے جہاں عازمین حج اور عمرہ زائرین خانہ کعبہ کا طواف کرتے ہیں۔ مسجد الحرام کے سفید فرش پر کبوتر کے سجدہ ریز ہونے کو ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو جس نے بھی دیکھا وہ ''سبحان اللہ'' کہے بغیر نہ رہ سکا۔ صارفین کا کہنا ہے کہ کبوتر کا اپنے رب کے حضور سجدہ ریز ہونے کا یہ منظر ایک مسلمان کے لیے روح پرور ہے۔
کبوتر

مزید :

صفحہ اول -