لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں فرنیچر ڈیزائن ایکسپو کا آغاز 

لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں فرنیچر ڈیزائن ایکسپو کا آغاز 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر)لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں فرنیچر ڈیزائن ایکسپو 2025 کا آغاز ہو گیا۔ تین روزہ نمائش کا افتتاح مہمان خصوصی صدر ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری لاہور فلاحت عمران نے کیا۔ نمائش کا اہتمام ویڑیول آرٹس ڈیپارٹمنٹ، خدیجتہ الکبری انکیوبیشن سنٹر BIC اور ہیسا یو ایس اے آئی ڈی HESSA- USAID کے نمائندوں نے باہمی تعاون سے کیا۔ وائس چانسلر لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی نے مہمان خصوصی کو بتایا کہ بزنس انکیوبیشن سنٹر مختلف ڈیپارٹمنس سے مل کر طالبات کی کیپسٹی بلڈنگ اور انٹرپینورشپ پر توجہ دے رہا ہے۔ تعلیمی اداروں اور انڈسٹری میں ربط تعلیم اور صنعت دونوں کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ ہیڈ آف ویڑیول ڈیپارٹمنٹ لاہور پروفیسر ڈاکٹر معصومہ عباس نے بتایا کہ نمائش کا مقصد طالبات کی صلاحیتوں کو سامنے لانا ہے۔ طالبات نے جدید دور کے تقاضوں کے مطابق فرنیچر کے ڈیزائن پیش کئے ہیں جس سے فرنیچر انڈسٹری کو مفید رہنمائی اور آئیڈیاز مل سکتے ہیں۔ نمائش میں پیش کئے گئے فرنیچر سے گریجوایٹس کو کاروبار شروع کرنے میں مدد ملے گی۔